بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5144 — باب: کھجور اور انگور کی شراب بھی خمر ہے۔
کتب صحیح مسلم مشروبات کا بیان باب: کھجور اور انگور کی شراب بھی خمر ہے۔ حدیث 5144
حدیث نمبر: 5144 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَكِيعٌ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، وَعِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، وَعُقْبَةَ بْنِ التَّوْأَمِ ، أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، وَعِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، وَعُقْبَةَ بْنِ التَّوْأَمِ ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ الْكَرْمَةِ وَالنَّخْلَةِ "، وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ الْكَرْمِ وَالنَّخْلِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
زہیر بن حرب اور ابوکریب نے کہا: ہمیں وکیع نے اوزاعی، عکرمہ بن عمار اور عقبہ بن توام سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوکثیر سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: شراب ان دو درختوں سے بنائی جاتی ہے: انگور کی بیل اور کھجور کے درخت (کے پھل) سے۔ ابوکریب کی روایت میں (الْکَرْمَةِ وَالنَّخْلَةِ کی بجائے) الکرم والنخل ہے۔ (مفہوم ایک ہی ہے)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5144]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5143) باب پر واپس اگلی حدیث (5145) →