بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5093 — باب: ذبح ہر چیز سے درست ہے جو خون بہائے سوائے دانت اور ناخن اور ہڈی کے۔
کتب صحیح مسلم قربانی کے احکام و مسائل باب: ذبح ہر چیز سے درست ہے جو خون بہائے سوائے دانت اور ناخن اور ہڈی کے۔ حدیث 5093
حدیث نمبر: 5093 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، أَبِيهِ ، عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ مِنْ تِهَامَةَ فَأَصَبْنَا غَنَمًا وَإِبِلًا فَعَجِلَ الْقَوْمُ فَأَغْلَوْا بِهَا الْقُدُورَ، فَأَمَرَ بِهَا فَكُفِئَتْ ثُمَّ عَدَلَ عَشْرًا مِنَ الْغَنَمِ بِجَزُورٍ وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ كَنَحْوِ حَدِيثِ يَحْيَي بْنِ سَعِيدٍ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
وکیع نے کہا: ہمیں سفیان بن سعید بن مسروق نے اپنے والد سے حدیث سنائی، انہوں نے عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج سے، انہوں نے حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم تہامہ کے مقام ذوالحلیفہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ تو ہمیں (غنیمت میں) بکریاں اور اونٹ حاصل ہوئے تو لوگوں نے جلد بازی کی اور (ان میں سے کچھ جانوروں کو ذبح کیا، ان کا گوشت کاٹا اور) ہانڈیاں چڑھا دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے حکم دیا اور ان ہانڈیوں کو الٹ دیا گیا۔ پھر آپ نے (سب کے حصے تقسیم کرنے کے لیے) دس بکریوں کو ایک اونٹ کے مساوی قرار دیا۔ اس کے بعد یحییٰ بن سعید کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5093]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5092) باب پر واپس اگلی حدیث (5094) →