بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5070 — باب: قربانی کا وقت کیا ہے۔
کتب صحیح مسلم قربانی کے احکام و مسائل باب: قربانی کا وقت کیا ہے۔ حدیث 5070
حدیث نمبر: 5070 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، هُشَيْمٌ ، دَاوُدَ ، الشَّعْبِيِّ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّ خَالَهُ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَكْرُوهٌ وَإِنِّي عَجَّلْتُ نَسِيكَتِي لِأُطْعِمَ أَهْلِي وَجِيرَانِي وَأَهْلَ دَارِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعِدْ نُسُكًا "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عِنْدِي عَنَاقَ لَبَنٍ هِيَ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ، فَقَالَ: " هِيَ خَيْرُ نَسِيكَتَيْكَ، وَلَا تَجْزِي جَذَعَةٌ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہشیم نے داود سے، انہوں نے (عامر) شعبی سے، انہوں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ان کے ماموں حضرت ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذبح کرنے سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کر دیا اور کہنے لگے: اللہ کے رسول! یہ وہ دن ہے جس میں گوشت سے دل بھر جاتا ہے۔ (اور اس کی چاہت باقی نہیں رہتی) اور میں نے اپنے بچوں، ہمسایوں اور گھر والوں (کو کھلانے) کے لیے قربانی کا جانور جلدی ذبح کر دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کوئی اور (جانور) ذبح کرو۔ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس ایک سالہ دودھ پیتی (کھیری) بکری ہے۔ وہ گوشت والی دو بکریوں سے بہتر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہاری بہترین قربانی ہے (تم اسی کی قربانی کر لو) اور تمہارے بعد کسی کی طرف سے بھی ایک سالہ بکری کی قربانی کافی نہیں ہو گی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5070]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5069) باب پر واپس اگلی حدیث (5071) →