بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5032 — باب: گوہ کا گوشت حلال ہے (یعنی سوسمار کا)۔
کتب صحیح مسلم شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے باب: گوہ کا گوشت حلال ہے (یعنی سوسمار کا)۔ حدیث 5032
حدیث نمبر: 5032 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، أَبِي ، شُعْبَةُ ، تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ ، الشَّعْبِيَّ ، ابْنَ عُمَرَ
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ ، سَمِعَ الشَّعْبِيَّ ، سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فِيهِمْ سَعْدٌ وَأُتُوا بِلَحْمِ ضَبٍّ، فَنَادَتِ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُوا فَإِنَّهُ حَلَالٌ وَلَكِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِي ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبیداللہ کے والد معاذ نے کہا: ہمیں شعبہ نے توبہ عنبری سے حدیث بیان کی، انہوں نے شعبی سے سنا، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ آپ کے کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تھے۔ ان میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ اتنے میں سانڈے کا گوشت لایا گیا: اس وقت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کسی زوجہ نے یہ آواز دی کہ یہ سانڈے کا گوشت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کھاؤ، بلاشبہ حلال ہے لیکن یہ میرے کھانے میں (شامل) نہیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ/حدیث: 5032]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5031) باب پر واپس اگلی حدیث (5033) →