بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 4958 — باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا“۔
کتب صحیح مسلم امور حکومت کا بیان باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا“۔ حدیث 4958
حدیث نمبر: 4958 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، هُشَيْمٌ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، أَبِي عُثْمَانَ ، سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَزَالُ أَهْلُ الْغَرْبِ ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: (ہمارے) مغرب کے رہنے والے لوگ ہمیشہ حق پر رہتے ہوئے غالب رہیں گے یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِمَارَةِ/حدیث: 4958]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (4957) باب پر واپس اگلی حدیث (4959) →