بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 4930 — باب: اللہ کی راہ میں شہادت مانگنے کا ثواب۔
کتب صحیح مسلم امور حکومت کا بیان باب: اللہ کی راہ میں شہادت مانگنے کا ثواب۔ حدیث 4930
حدیث نمبر: 4930 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الطَّاهِرِ ، حَرْمَلَةُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَبُو شُرَيْحٍ ، سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ، قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ : أَخْبَرَنَا، وقَالَ حَرْمَلَةُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ، وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ "، وَلَمْ يَذْكُرْ أَبُو الطَّاهِرِ فِي حَدِيثِهِ بِصِدْقٍ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوطاہر اور حرملہ بن یحییٰ نے مجھے حدیث بیان کی۔۔ الفاظ حرملہ کے ہیں۔۔ ابوطاہر نے کہا: ہمیں عبداللہ بن وہب نے خبر دی، حرملہ نے کہا: حدیث بیان کی، کہا: مجھے ابوشریح نے حدیث بیان کی کہ سہل بن ابی امامہ بن سہل بن حنیف نے اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سچے دل سے اللہ کی شہادت مانگے، اللہ اسے شہداء کے مراتب تک پہنچا دیتا ہے، چاہے وہ اپنے بستر ہی پر کیوں نہ فوت ہو۔ ابوطاہر نے اپنی حدیث میں سچے (دل) سے کے الفاظ بیان نہیں کیے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِمَارَةِ/حدیث: 4930]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (4929) باب پر واپس اگلی حدیث (4931) →