أَبُو كُرَيْبٍ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ ، عَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ ، أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍمَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: " فَإِنَّ خَيْرَ عِبَادِ اللَّهِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
محمد بن جعفر سے روایت ہے، میں نے زید بن اسلم سے سنا، انہوں نے کہا: ہمیں عطاء بن یسار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ابورافع رضی اللہ عنہ سے خبر دی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک نو عمر اونٹ بعد کی ادائیگی پر لیا۔۔۔اسی کے مانند، مگر انہوں نے کہا: ”اللہ کے بندوں میں سے بہترین وہ ہے جو ان میں سے ادائیگی میں بہترین ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْمُسَاقَاةِ/حدیث: 4109]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة