زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، جَرِيرٌ ، يَحْيَي بْنِ سَعِيدٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَحْيَي بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَبْتَاعُوا الثَّمَرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ، وَتَذْهَبَ عَنْهُ الْآفَةُ "، قَالَ: " يَبْدُوَ صَلَاحُهُ حُمْرَتُهُ وَصُفْرَتُهُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
جریر نے ہمیں یحییٰ بن سعید سے حدیث بیان کی، انہوں نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم پھل مت خریدو حتیٰ کہ ان کی صلاحیت ظاہر ہو جائے اور اس سے آفت (کا امکان) ختم ہو جائے۔“ (ابن عمر رضی اللہ عنہما نے) کہا: اس کی صلاحیت (ظاہر ہونے) سے اس کی سرخی اور زردی مراد ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3865]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة