بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3862 — باب: میوہ جب تک اس کی صلاحیت کا یقین نہ ہو درخت پر بیچنا درست نہیں جب کاٹنے کی شرط نہ ہوئی ہو۔
کتب صحیح مسلم لین دین کے مسائل باب: میوہ جب تک اس کی صلاحیت کا یقین نہ ہو درخت پر بیچنا درست نہیں جب کاٹنے کی شرط نہ ہوئی ہو۔ حدیث 3862
حدیث نمبر: 3862 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، مَالِكٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُبْتَاعَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
امام مالک نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اس وقت تک درختوں پر لگے ہوئے) پھلوں کی بیع سے منع فرمایا یہاں تک کہ ان کی (پکنے کی) صلاحیت ظاہر ہو جائے۔ آپ نے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں کو (ایسی بیع سے) منع فرمایا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3862]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3861) باب پر واپس اگلی حدیث (3863) →