بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3774 — باب: غلام کی محنت کا بیان۔
کتب صحیح مسلم غلامی سے آزادی کا بیان باب: غلام کی محنت کا بیان۔ حدیث 3774
حدیث نمبر: 3774 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ
وحَدَّثَنَاه عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ: إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ قُوِّمَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ قِيمَةَ عَدْلٍ، ثُمَّ يُسْتَسْعَى فِي نَصِيبِ الَّذِي لَمْ يُعْتِقْ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عیسیٰ بن یونس نے ہمیں سعید بن ابی عروبہ سے اسی سند کے ساتھ خبر دی اور یہ اضافہ کیا: اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو اس کے لیے غلام کی منصفانہ قیمت لگوائی جائے گی، پھر اس (غلام) کو مشقت میں ڈالے بغیر اس شخص کے حصے کے بقدر جس نے (اپنا حصہ) آزاد نہیں کیا اس (غلام) سے کام کروایا جائے گا۔ (اس طرح وہ کما کر اپنی آزادی حاصل کر لے گا۔) [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِتْقِ/حدیث: 3774]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3773) باب پر واپس اگلی حدیث (3775) →