بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3682 — باب: تخییر سے طلاق نہیں ہوتی مگر جب نیت ہو۔
کتب صحیح مسلم طلاق کے احکام و مسائل باب: تخییر سے طلاق نہیں ہوتی مگر جب نیت ہو۔ حدیث 3682
حدیث نمبر: 3682 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَاصِمٍ ، مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَائِشَةَ
حدثنا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حدثنا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُنَا إِذَا كَانَ فِي يَوْمِ الْمَرْأَةِ مِنَّا بَعْدَ مَا نَزَلَتْ: تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ سورة الأحزاب آية 51 "، فقَالَت لَهَا مُعَاذَةُ: فَمَا كُنْتِ تَقُولِينَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَكِ، قَالَت: كُنْتُ أَقُولُ إِنْ كَانَ ذَاكَ إِلَيَّ لَمْ أُوثِرْ أَحَدًا عَلَى نَفْسِي،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عباد بن عباد نے ہمیں عاصم سے حدیث بیان کی، انہوں نے معاذہ عدویہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب ہم میں سے کسی بیوی کی باری کا دن ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (کسی اور بیوی کے ہاں جانے کے لیے) ہم سے اجازت لیتے تھے، حالانکہ یہ آیت نازل ہو چکی تھی: آپ ان میں سے جسے چاہیں (خود سے) الگ رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس جگہ دیں۔ تو معاذہ نے ان سے پوچھا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ سے اجازت لیتے تو آپ ان سے کیا کہتی تھیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں کہتی تھی: اگر یہ (اختیار) میرے سپرد ہے تو میں اپنے آپ پر کسی کو ترجیح نہیں دیتی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3682]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3681) باب پر واپس اگلی حدیث (3683) →