بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3453 — باب: محرم کا نکاح حرام ہے اور پیغام دینا مکروہ۔
کتب صحیح مسلم نکاح کے احکام و مسائل باب: محرم کا نکاح حرام ہے اور پیغام دینا مکروہ۔ حدیث 3453
حدیث نمبر: 3453 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَبُو فَزَارَةَ ، يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حدثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حدثنا أَبُو فَزَارَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ : " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ "، قَالَ: وَكَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
یزید بن اصم سے روایت ہے، کہا: مجھے حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے اس حالت میں نکاح کیا کہ آپ احرام کے بغیر تھے۔ (یزید بن اصم نے) کہا: وہ میری بھی خالہ تھیں اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بھی خالہ تھیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 3453]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3452) باب پر واپس اگلی حدیث (3454) →