بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3300 — باب: حج اور عمرہ کی فراغت کے بعد مہاجر کا مکہ میں قیام کرنے کا جواز، لیکن یہ قیام تین دن سے زیادہ نہ ہو۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: حج اور عمرہ کی فراغت کے بعد مہاجر کا مکہ میں قیام کرنے کا جواز، لیکن یہ قیام تین دن سے زیادہ نہ ہو۔ حدیث 3300
حدیث نمبر: 3300 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، إِسْمَاعِيل بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ، الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ
وحدثنا إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ وَأَمْلَاهُ عَلَيْنَا إِمْلَاءً، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيل بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَخْبَرَهُ: أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ، أَخْبَرَهُ: أَنَّ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ ، أَخْبَرَهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَكْثُ الْمُهَاجِرِ بِمَكَّةَ بَعْدَ قَضَاءِ نُسُكِهِ ثَلَاثٌ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
اسماعیل بن محمد بن سعد نے مجھے خبر دی کہ حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے انہیں بتایا کہ سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خبر دی: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مہاجر کا اپنی عبادت مکمل کرنے کے بعد مکہ میں قیام تین دن تک کا ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3300]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3299) باب پر واپس اگلی حدیث (3301) →