عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعَنْبٍ ، أَفْلَح ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
وحدثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعَنْبٍ ، حدثنا أَفْلَح ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: كُنَّا نَتَخَوَّفُ أَنْ تَحِيضَ صَفِيَّةُ قَبْلَ أَنْ تُفِيضَ، قَالَت: فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: " أَحَابِسَتُنَا صَفِيَّةُ؟ "، قُلْنَا: قَدْ أَفَاضَتْ، قَالَ: " فَلَا إِذَنْ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
افلح نے ہمیں قاسم بن محمد سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انہوں نے کہا ہم ڈر رہی تھیں کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کرنے سے پہلے حائضہ نہ ہو جائیں۔ کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا صفیہ ہمیں روکنے والی ہیں؟“ ہم نے عرض کی وہ طواف افاضہ کر چکی ہیں آپ نے فرمایا: ”تو پھر نہیں روکیں گی۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3225]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة