يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، يُونُسَ ، زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنَ عُمَر
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَر أَتَى عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ بَارِكَةً، فقَالَ: " ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک آدمی کے پاس آئے اور وہ اپنی قربانی کے اونٹ کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا، انہوں نے فرمایا: ”اسے اٹھا کر کھڑی حالت میں گھٹنا باندھ کر نحر کرو، یہی تمہارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3193]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة