بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3180 — باب: قربانی کے گوشت، کھال اور جھول کو صدقہ کرنے کا حکم، اور قصائی کو ان میں سے کوئی چیز نہ دینے کا حکم، اور قربانی کی نگرانی کے لیے اپنا نائب مقرر کرنے کا جواز۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: قربانی کے گوشت، کھال اور جھول کو صدقہ کرنے کا حکم، اور قصائی کو ان میں سے کوئی چیز نہ دینے کا حکم، اور قربانی کی نگرانی کے لیے اپنا نائب مقرر کرنے کا جواز۔ حدیث 3180
حدیث نمبر: 3180 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، مُجَاهِدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٍّ
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ، وَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِلَحْمِهَا، وَجُلُودِهَا، وَأَجِلَّتِهَا، وَأَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْهَا، قَالَ: نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عَنْدِنَا "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابو خثیمہ نے ہمیں عبدالکریم سے خبر دی، انہوں نے مجاہد سے، انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ کے قربانی کے اونٹوں کی نگرانی کروں اور یہ کہ ان کا گوشت کھا لیں اور جھولیں صدقہ کروں، نیز ان میں سے قصاب کو بطور اجرت کچھ بھی نہ دوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہم اس کو اپنے پاس سے اجرت دیں گے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3180]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3179) باب پر واپس اگلی حدیث (3181) →