بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3175 — باب: کوچ کے دن وادی محصب میں اترنا مستحب ہے۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: کوچ کے دن وادی محصب میں اترنا مستحب ہے۔ حدیث 3175
حدیث نمبر: 3175 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، الزُّهْرِيُّ ، أَبُو سَلَمَةَ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حدثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، حدثنا أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِمِنًى: " نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ، حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ، وَذَلِكَ إِنَّ قُرَيْشًا، وَبَنِي كِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ، وَبَنِي الْمُطَّلِبِ، أَنْ لَا يُنَاكِحُوهُمْ، وَلَا يُبَايِعُوهُمْ حَتَّى يُسْلِمُوا إِلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "، يَعْنِي بِذَلِكَ: الْمُحَصَّبَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
اوزاعی نے حدیث بیان کی، (کہا) مجھے زہری نے حدیث سنائی ہے (کہا) مجھ سے ابوسلمہ نے حدیث بیان کی کہا: ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہم منیٰ میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: کل ہم خیف بنو کنانہ میں قیام کریں گے جہاں انہوں (قریش) نے آپس میں مل کر کفر پر (ڈٹے رہنے کی) قسم کھائی تھی۔ واقعہ یہ تھا کہ قریش اور بنو کنانہ نے بنو ہاشم اور بنو مطلب کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ نہ ان سے شادی بیاہ کریں گے نہ ان سے لین دین کریں گے۔ یہاں تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے حوالے کر دیں۔ اس (خیف بنی کنانہ) سے آپ کی مراد وادی محصب تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3175]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3174) باب پر واپس اگلی حدیث (3177) →