قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، ابْنِ عُيَيْنَةَ ، صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبُو رَافِعٍ
حدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ زُهَيْرٌ: حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو رَافِعٍ : " لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَنْزِلَ الْأَبْطَحَ حِينَ خَرَجَ مِنْ مِنًى، وَلَكِنِّي جِئْتُ فَضَرَبْتُ فِيهِ قُبَّتَهُ فَجَاءَ فَنَزَلَ "، قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَةِ صَالِح، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ، قَالَ: عَنْ أَبِي رَافِعٍ: وَكَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب ان سب نے سفیان بن عیینہ سے حدیث بیان کی انہوں نے صالح بن کیسان سے اور انہوں نے سلیمان بن یسار سے روایت کی انہوں نے کہا حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب آپ نے منیٰ سے نکلے مجھے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ میں ابطح میں قیام کروں لیکن میں (خود) وہاں آیا اور آپ کا خیمہ لگایا اس کے بعد آپ تشریف لائے اور قیام کیا۔ ابوبکر (بن ابی شیبہ) نے صالح سے (بیان کردہ) روایت میں کہا انہوں (صالح) نے کہا میں نے سلیمان بن یسار سے سنا اور قتیبہ کی روایت میں ہے۔ (سلیمان نے) کہا حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامان (کی حفاظت اور نقل و حمل) پر مامور تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3173]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة