بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3166 — باب: کوچ کے دن وادی محصب میں اترنا مستحب ہے۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: کوچ کے دن وادی محصب میں اترنا مستحب ہے۔ حدیث 3166
حدیث نمبر: 3166 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْحَاقَ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حدثنا إِسْحَاقَ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ شَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ؟ قَالَ: بِمِنًى، قُلْتُ: فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ؟، قَالَ: بِالْأَبْطَحِ، ثُمَّ قَالَ: افْعَلْ مَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبدالعزیز بن رفیع سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا میں نے کہا: مجھے ایسی چیز بتائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سمجھی ہو (اور یاد رکھی ہو) آپ نے ترویہ کے دن (آٹھ ذوالحجہ کو) ظہر کی نماز کہاں ادا کی تھی؟ انہوں نے بتایا منیٰ میں۔ میں نے پوچھا: آپ نے (منیٰ سے) واپسی کے دن عصر کی نماز کہاں ادا کی؟ انہوں نے کہا ابطح میں۔ پھر کہا: (لیکن تم) اسی طرح کرو جیسے تمہارے امراء کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3166]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3165) باب پر واپس اگلی حدیث (3167) →