بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3049 — باب: حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کا استحباب۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کا استحباب۔ حدیث 3049
حدیث نمبر: 3049 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيل ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيل ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ، فَإِنَّهُ يَسْعَى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ يَمْشِي أَرْبَعَةً، ثُمَّ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آنے (قدوم) کے بعد سب سے پہلے حج و عمرہ کا جو طواف کرتے اس میں آپ بیت اللہ کے تین چکر وں میں تیز رفتاری سے چلتے پھر (باقی) چار میں (عام رفتار سے) چلتے، پھر اس کے بعد دو رکعتیں ادا کرتے اور اس کے بعد صفا مروہ کے درمیان طواف کرتے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3049]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3048) باب پر واپس اگلی حدیث (3050) →