بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3046 — باب: مکہ مکرمہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طویٰ میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا استحباب۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: مکہ مکرمہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طویٰ میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا استحباب۔ حدیث 3046
حدیث نمبر: 3046 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق الْمُسَيَّبِيُّ ، أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، عَبْدَ اللَّهِ
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق الْمُسَيَّبِيُّ ، حَدَّثَنِي أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ يَنْزِلُ بِذِي طَوًى وَيَبِيتُ بِهِ، حَتَّى يُصَلِّيَ الصُّبْحَ، حِينَ يَقْدَمُ مَكَّةَ، وَمُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ، عَلَى أَكَمَةٍ غَلِيظَةٍ لَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي بُنِيَ، ثَمَّ وَلَكِنْ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ عَلَى أَكَمَةٍ غَلِيظَةٍ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
انس یعنی ابن عیاض نے موسیٰ بن عقبہ سے انہوں نے نافع سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں حدیث بیان کی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب مکہ تشریف لاتے تو پہلے ذی طویٰ میں پڑاؤ فرماتے۔ وہاں رات بسر کرتے یہاں تک کہ صبح کی نماز ادا کرتے (پھر مکہ میں داخل ہوتے) اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نماز پڑھنے کی جگہ چھوٹے مضبوط ٹیلے پر تھی اس مسجد میں نہیں جو وہاں بنائی گئی ہے بلکہ اس سے نیچے مضبوط ٹیلے پر۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3046]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3045) باب پر واپس اگلی حدیث (3047) →