بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3043 — باب: مکہ مکرمہ میں دخول بلند راستے سے اور خروج نشیب سے مستحب ہے۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: مکہ مکرمہ میں دخول بلند راستے سے اور خروج نشیب سے مستحب ہے۔ حدیث 3043
حدیث نمبر: 3043 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو كُرَيْبٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ "، قَالَ هِشَامٌ: فَكَانَ أَبِي يَدْخُلُ مِنْهُمَا كِلَيْهِمَا، وَكَانَ أَبِي أَكْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابواسامہ نے ہشام سے مذکورہ سند کے ساتھ روایت کی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فتح مکہ والے سال کداء سے مکہ کی بالائی جانب سے مکہ میں داخل ہوئے تھے۔ ہشام نے کہا: میرے والد دونوں (بالائی اور زیریں) جانبوں سے مکہ میں داخل ہوتے تھے لیکن اکثر اوقات وہ کداء ہی سے داخل ہوتے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3043]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3042) باب پر واپس اگلی حدیث (3044) →