مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، ابْنُ مَهْدِيٍّ ، سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنِي سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ عَلِيًّا قَدِمَ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بِمَ أَهْلَلْتَ؟ "، فَقَالَ: أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
(عبدالرحمٰن) بن مہدی نے ہمیں حدیث سنائی (کہا) مجھے سلیم بن حیان نے مروان اصغر سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ (حجۃ الوداع کے موقع پر) یمن سے مکہ پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم نے کیا تلبیہ پکارا؟“ انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تلبیہ کے مطابق تلبیہ پکارا۔ آپ نے فرمایا: ”اگر میرے پاس قربانی نہ ہوتی تو میں ضرور احلال (احرام سے فراغت) اختیار کر لیتا۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3026]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة