عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الْعَالِيَةِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِذِي طَوًى، وَقَدِمَ لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ، وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُحَوِّلُوا إِحْرَامَهُمْ بِعُمْرَةٍ، إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
معمر نے ہمیں خبر دی انہوں نے ایوب سے انہوں نے ابوعالیہ سے انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز ذی طویٰ میں ادا فرمائی اور ذوالحجہ کی چار راتیں گزری تھیں کہ تشریف لائے اور اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو حکم فرمایا کہ جس کے پاس قربانی ہے ان کے علاوہ باقی سب لوگ اپنے (حج کے) احرام کو عمرہ میں بدل دیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3013]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة