بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2995 — باب: حج افراد، حج قران، اور عمرہ کا بیان۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: حج افراد، حج قران، اور عمرہ کا بیان۔ حدیث 2995
حدیث نمبر: 2995 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٌ ، بَكْرٍ ، أَنَسٍ ، ابْنَ عُمَرَ
وحَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُلَبِّي بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ جَمِيعًا "، قَالَ بَكْرٌ: فَحَدَّثْتُ بِذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ: لَبَّى بِالْحَجِّ وَحْدَهُ، فَلَقِيتُ أَنَسًا، فَحَدَّثْتُهُ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ أَنَسٌ: مَا تَعُدُّونَنَا إِلَّا صِبْيَانًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حمید نے بکر سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حج و عمرہ کا اکٹھا تلبیہ پکارتے ہوئے سنا۔ بکر نے کہا: میں نے (حضرت انس رضی اللہ عنہ کی) یہ بات حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اکیلے حج ہی کا تلبیہ پکارا تھا۔ (بکر نے کہا:) پھر میری ملاقات حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے انہیں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا قول سنایا، حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (اس وقت کے لحاظ سے) تم ہمیں بچے ہی سمجھتے ہو؟ (حالانکہ ایسانہ تھا) میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «لبيك عمرة وحجا» اے اللہ میں حج اور عمرہ کے لیے حاضر ہوں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2995]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2994) باب پر واپس اگلی حدیث (2996) →