زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، ابْنِ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " خَمْسٌ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْحَرَمِ وَالْإِحْرَامِ: الْفَأْرَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْغُرَابُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ "، وقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي رِوَايَتِهِ: فِي الْحُرُمِ وَالْإِحْرَامِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
زہیر بن حرب اور ابن ابی عمر نے سفیان بن عیینہ سے انہوں نے زہری سے انہوں نے سالم سے انہوں نے اپنے والد (ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ (موذی جانور) ہیں جو انہیں حرم میں اور احرام کی حالت میں مار دے اس پر کوئی گناہ نہیں۔ چوہا، بچھو، کوا، چیل اور کاٹنے والا کتا۔“ ابن ابی عمر نے اپنی روایت میں کہا: حرمت والے مقامات میں اور احرام کی حالت میں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2868]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة