بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2863 — باب: حل اور حرم میں محرم اور غیر محرم کے لیے جن جانوروں کا مارنا جائز ہے۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: حل اور حرم میں محرم اور غیر محرم کے لیے جن جانوروں کا مارنا جائز ہے۔ حدیث 2863
حدیث نمبر: 2863 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
وحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحُدَيَّا وَالْغُرَابُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حماد بن یزید نے ہشام بن عروہ سے انہوں نے اپنے والد (عروہ) کے واسطے سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پانچ (جاندار) موذی ہیں۔ حرم میں بھی قتل کر دیے جائیں۔ بچھو، چوہا، چیل، دھبوں والا کوا اور کاٹنے والا کتا۔ (چار یا پانچ کہنے کا مقصد تحدید نہیں تھا۔ آگے جتنے نام لیے گئے ان کا بیان تھا)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2863]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2862) باب پر واپس اگلی حدیث (2864) →