بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2844 — باب: جہنم کا بیان (اللہ ہم کو اس سے بچائے)۔
کتب صحیح مسلم جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت باب: جہنم کا بیان (اللہ ہم کو اس سے بچائے)۔ حدیث 2844
حدیث نمبر: 2844 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ سَمِعَ وَجْبَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَدْرُونَ مَا هَذَا؟، قَالَ: قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " هَذَا حَجَرٌ رُمِيَ بِهِ فِي النَّارِ مُنْذُ سَبْعِينَ خَرِيفًا، فَهُوَ يَهْوِي فِي النَّارِ الْآنَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَعْرِهَا "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
خلف بن خلیفہ نے کہا: ہمیں یزید بن کیسان نے ابوحازم سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ آپ نے کسی بہت وزنی چیز کے گرنے کی آواز سنی۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو یہ کیسی آواز تھی؟ کہا: ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زیادہ جاننے والے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک پتھر تھا جس کو ستر سال پہلے جہنم میں پھینکا گیا تھا، یہ اب اس میں گرا ہے، یہاں تک کہ اس کی گہرائی تک پہنچ گیا ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا/حدیث: 7167]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2843) باب پر واپس اگلی حدیث (2845) →