بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2838 — باب: جنتیوں کی بیویوں اور ان کے خیموں کی شان کا بیان۔
کتب صحیح مسلم جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت باب: جنتیوں کی بیویوں اور ان کے خیموں کی شان کا بیان۔ حدیث 2838
حدیث نمبر: 2838 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ ، أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي قُدَامَةَ وَهُوَ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ، وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ طُولُهَا سِتُّونَ مِيلًا لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ، فَلَا يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوقدامہ حارث بن عبید نے ابوعمران جونی سے، انہوں نے ابوبکر بن عبداللہ بن قیس سے، انہوں نے اپنے والد (ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مومن کے لیے جنت میں ایک خیمہ ہو گا، جو ایک پولے چمکتے سفید موتی کا بنا ہوا ہو گا۔ اس کی لمبائی ستر میل ہو گی۔ اس (خیمے) میں مومن کے بہت سے گھر والے ہوں گے۔ وہ (باری باری) ان کے ہاں چکر لگائے گا، (لیکن) وہ (اس قدر فاصلے پر ہوں گے کہ) ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے ہوں گے (کسی کا بھی دل پریشانی یا حسد کا شکار نہ ہو گا)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا/حدیث: 7158]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2837) باب پر واپس اگلی حدیث (2839) →