يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: " كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے حدیث بیان کی کہا: میں نے مالک کے سامنے قراءت کی کہ عبدالرحمان بن قاسم نے اپنے والد (قاسم بن محمد) سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو احرام باندھنے سے پہلے آپ کے احرام کے لیے اور طواف (افاضہ) کرنے سے پہلے احرام کھولنے کے لیے خوشبو لگاتی تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2826]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة