بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2521 — باب: مہینہ انتیس دنوں کا (بھی) ہوتا ہے۔
کتب صحیح مسلم روزوں کے احکام و مسائل باب: مہینہ انتیس دنوں کا (بھی) ہوتا ہے۔ حدیث 2521
حدیث نمبر: 2521 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، اللَّيْثُ ، قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، لَيْثٌ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَزَلَ نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقُلْنَا: إِنَّمَا الْيَوْمُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، فَقَالَ: " إِنَّمَا الشَّهْرُ، وَصَفَّقَ بِيَدَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَحَبَسَ إِصْبَعًا وَاحِدَةً فِي الْآخِرَةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
لیث، ابن زبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک مہینہ تک اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے علیحدہ رہے تھے تو آپ انتیسویں دن میں ہماری طرف تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا کہ آج انتیسواں دن ہے پھر آپ نے فرمایا: مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔ اور آپ نے دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ ہلایا اور آخری مرتبہ ایک انگلی کو بند فرما لیا۔ (اتنے یعنی انتیس دن کا ہوتا ہے۔) [صحيح مسلم/كِتَاب الصِّيَامِ/حدیث: 2521]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2520) باب پر واپس اگلی حدیث (2522) →