زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، خَالِدٍ ، حَفْصَةَ ، أُمِّ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَبَعَثْتُ إِلَى عَائِشَةَ مِنْهَا بِشَيْءٍ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَائِشَةَ، قَالَ: " هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟، قَالَتْ: لَا إِلَّا أَنَّ نُسَيْبَةَ بَعَثَتْ إِلَيْنَا مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتُمْ بِهَا إِلَيْهَا، قَالَ: إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے صدقے کی ایک بکری بھیجی میں نے اس میں سے کچھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف بھیج دیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے تو آپ نے پوچھا: ”کیا آپ کے پاس (کھانے کے لیے) کچھ ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں البتہ نسیبہ (ام عطیہ رضی اللہ عنہا) نے اس (صدقے کی) بکری میں سے کچھ حصہ بھیجا ہے جو آپ نے ان کے ہاں بھیجی تھی آپ نے فرمایا: ”وہ اپنی جگہ پہنچ چکی ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2490]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة