ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، مَرْوَانُ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ ، يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ ، أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟، قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَا، قَالَ: فَمَنْ تَبِعَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جَنَازَةً؟، قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَا، قَالَ: فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟، قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَا، قَالَ: فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟، قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے روزے دار کون ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے جنازے کے ساتھ کون گیا؟“ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ آپ نے پوچھا: ”آج تم میں سے کسی نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے۔ آپ نے پوچھا: ”تو آج تم میں سے کسی بیمار کی تیمار داری کس نے کی؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی انسان میں یہ نیکیاں جمع نہیں ہوتیں مگر وہ یقیناً جنت میں داخل ہوتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2374]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة