بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2262 — باب: خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنے کی ممانعت۔
کتب صحیح مسلم جنازے کے احکام و مسائل باب: خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنے کی ممانعت۔ حدیث 2262
حدیث نمبر: 2262 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ الْكُوفِيُّ ، زُهَيْرٌ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ الْكُوفِيُّ ، أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: " أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَتَلَ نَفْسَهُ بِمَشَاقِصَ، فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے اپنے آپ کو ایک چوڑے تیر سے قتل کر ڈالا تھا تو آپ نے (خود) اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ (دوسروں کو پڑھنے کا حکم دیا جس طرح ابتداء میں آپ دوسروں کو مقروض کا جنازہ پڑھنے کا حکم دیتے تھے۔) [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 2262]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2261) باب پر واپس اگلی حدیث (2263) →