سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
وحَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " مَرَّتْ جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقُمْنَا مَعَهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا يَهُودِيَّةٌ، فَقَالَ: إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبیداللہ بن مقسم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے لیے کھڑے ہو گئے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے، پھر ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ تو ایک یہودی عورت (کا جنازہ) ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”موت خوف اور گھبراہٹ (کا باعث) ہے، پس جب تم جنازے کو دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 2222]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة