بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2164 — باب: نوحہ کرنے کی سختی کے ساتھ ممانعت۔
کتب صحیح مسلم جنازے کے احکام و مسائل باب: نوحہ کرنے کی سختی کے ساتھ ممانعت۔ حدیث 2164
حدیث نمبر: 2164 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَسْبَاطٌ ، هِشَامٌ ، حَفْصَةَ ، أُمِّ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا إسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَسْبَاطٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: " أَخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْبَيْعَةِ أَلَّا تَنُحْنَ، فَمَا وَفَتْ مِنَّا غَيْرُ خَمْسٍ، مِنْهُنَّ أُمُّ سُلَيْمٍ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہشام نے حفصہ سے اور انہوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیعت میں ہم سے یہ عہد لیا کہ تم نوحہ نہیں کرو گی۔ ہم میں سے پانچ کے سوا کسی نے اس کی (کماحقہ) پاسداری نہیں کی، ان (پانچ) میں سے ایک ام سلیم رضی اللہ عنہا ہیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 2164]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2163) باب پر واپس اگلی حدیث (2165) →