بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2055 — باب: عورتوں کا عیدین کے دن عیدگاہ جانا اور مردوں سے الگ خطبہ میں حاضر ہونا جائز ہے۔
کتب صحیح مسلم نماز عیدین کے احکام و مسائل باب: عورتوں کا عیدین کے دن عیدگاہ جانا اور مردوں سے الگ خطبہ میں حاضر ہونا جائز ہے۔ حدیث 2055
حدیث نمبر: 2055 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، أُمِّ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: " كُنَّا نُؤْمَرُ بِالْخُرُوجِ فِي الْعِيدَيْنِ وَالْمُخَبَّأَةُ وَالْبِكْرُ، قَالَتْ: الْحُيَّضُ يَخْرُجْنَ فَيَكُنَّ خَلْفَ النَّاسِ يُكَبِّرْنَ مَعَ النَّاسِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عاصم احول نے حفصہ بنت سیرین سے اور انہوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہمیں عیدین میں نکلنے کا حکم دیا جاتا تھا، پردہ نشین اور دوشیزہ کو بھی۔ انہوں نے کہا: حیض والی عورتیں بھی نکلیں گی اور لوگوں کے پیچھے رہیں گی اور لوگوں کے ساتھ تکبیر کہیں گی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 2055]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2054) باب پر واپس اگلی حدیث (2056) →