بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2040 — باب: جمعہ کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
کتب صحیح مسلم جمعہ کے احکام و مسائل باب: جمعہ کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔ حدیث 2040
حدیث نمبر: 2040 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ وَصَفَ تَطَوُّعَ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فَكَانَ لَا يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَنْصَرِفَ، فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ "، قَالَ يَحْيَى: أَظُنُّنِي قَرَأْتُ " فَيُصَلِّي أَوْ أَلْبَتَّةَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: میں نے امام مالک رحمہ اللہ پر (حدیث کی) قراءت کی، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نفل نماز کو بیان کیا اور کہا کہ آپ جمعے کے بعد کوئی (نفل) نماز نہ پڑھتے حتیٰ کہ واپس تشریف لے جاتے پھر اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: میرا خیال ہے کہ میں نے (امام مالک رحمہ اللہ کے سامنے) فیصلی پڑھا تھا یا یقین ہے (کہ یہی پڑھا تھا)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجُمُعَةِ/حدیث: 2040]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2039) باب پر واپس اگلی حدیث (2041) →