زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَيُّوبُ ، مُحَمَّدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَال أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي، يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ "، وَقَالَ: بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ایوب نے محمد سے انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی انہوں نے کہا: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جمعے کے دن میں ایک گھڑی ہے کوئی مسلمان بھی کھڑا نماز پڑھتے ہوئے اس کی موافقت کر لیتا (اسے پا لیتا) ہے (اور) اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے وہی (خیر) عطا کر دیتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہاتھ سے اس کے قلیل اور کم ہونے کو بیان کیا۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجُمُعَةِ/حدیث: 1970]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة