أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، مَنْصُورٌ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبَا مَسْعُودٍ
وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ عِنْدَ الْبَيْتِ، فَقُلْتُ حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ فِي الآيَتَيْنِ فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَهُمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
زہیر نے کہا: ہم سے منصور نے حدیث بیان کی، انہوں نے ابراہیم سے اور انہوں نے عبدالرحمن بن یزید سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں بیت اللہ کے پاس حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ملا، تو میں نے کہا: مجھے آپ کے حوالے سے سورہ بقرہ کی دو آیتوں کے بارے میں حدیث پہنچی ہے۔ تو انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: "سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں، جو شخص رات میں انہیں پڑھے گا وہ اس کے لیے کافی ہوں گی۔" [صحيح مسلم/کتاب فَضَائِلِ الْقُرْآنِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ/حدیث: 1878]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة