بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1676 — باب: فجر کی سنت کی فضیلت و رغبت کا بیان اور ان کو ہلکا پڑھنا اور ہمیشہ پڑھنا اور ان میں جو قرأت زیادہ مستحب ہے اس کا بیان۔
کتب صحیح مسلم مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام باب: فجر کی سنت کی فضیلت و رغبت کا بیان اور ان کو ہلکا پڑھنا اور ہمیشہ پڑھنا اور ان میں جو قرأت زیادہ مستحب ہے اس کا بیان۔ حدیث 1676
حدیث نمبر: 1676 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، حَفْصَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَن ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ حَفْصَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَخْبَرَتْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " كَانَ إِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنَ الأَذَانِ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ، وَبَدَا الصُّبْحُ، رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، قَبْلَ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
امام مالک رحمہ اللہ نے نافع سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ ام المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ جب موذن صبح کی اذان کہہ کر خاموش ہو جاتا اور صبح ظاہر ہو جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کی اقامت سے پہلے دو مختصر رکعتیں پڑھتے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا/حدیث: 1676]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (1675) باب پر واپس اگلی حدیث (1677) →