بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1327 — باب: نماز میں کس چیز سے پناہ مانگی جائے۔
کتب صحیح مسلم مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام باب: نماز میں کس چیز سے پناہ مانگی جائے۔ حدیث 1327
حدیث نمبر: 1327 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، عِيسَى ، الأَوْزَاعِيِّ
وحَدَّثَنِيهِ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ . ح، قَالَ: وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ جَمِيعًا، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ: إِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنَ التَّشَهُّدِ، وَلَمْ يَذْكُرِ: الآخِرِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہقل بن زیاد اور عیسیٰ بن یونس دونوں نے اوزاعی کی مذکورہ سند سے یہی حدیث روایت کی، اس میں ہے، آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی تشہد سے فارغ ہو جائے تو چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے: جہنم کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کی آزمائش سے اور مسیح دجال کے شر سے۔ انہوں نے الآخر (آخری تشہد) کے الفاظ نہیں کہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة/حدیث: 1327]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (1326) باب پر واپس اگلی حدیث (1328) →