بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1317 — باب: نماز کے بعد کیا پڑھنا چاہئے۔
کتب صحیح مسلم مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام باب: نماز کے بعد کیا پڑھنا چاہئے۔ حدیث 1317
حدیث نمبر: 1317 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَبِي مَعْبَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يُخْبِرُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَا كُنَّا نَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا بِالتَّكْبِيرِ "، قَالَ عَمْرٌو: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَبِي مَعْبَدٍ، فَأَنْكَرَهُ، وَقَالَ: لَمْ أُحَدِّثْكَ بِهَذَا، قَالَ عَمْرٌو: وَقَدْ أَخْبَرَنِيهِ قَبْلَ ذَلِك.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن ابی عمر نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ ابومعبدکو ابن عباس کے حوالے سے بتاتے ہوئے سنا، انہوں (ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز ختم ہو جانے کا پتہ اللہ اکبر ہی سے لگتا تھا۔ عمرو نے کہا: میں نے اس روایت کا (بعد میں) ابومعبدکے سامنے ذکر کیا تو انہوں نے اس سے انکار کیا اور کہا: میں نے تمہیں یہ حدیث نہیں سنائی۔ عمرو نے کہا: حالانکہ انہوں نے اس سے پہلے مجھے یہ بات بتائی تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة/حدیث: 1317]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (1316) باب پر واپس اگلی حدیث (1318) →