بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1213 — باب: نماز میں بچوں کا اٹھا لینا درست ہے ان کے کپڑے پر جب تک نجاست ثابت نہ ہو طہارت پر محمول ہیں اور عمل قلیل و عمل متفرق، نماز کو باطل نہیں کرتا۔
کتب صحیح مسلم مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام باب: نماز میں بچوں کا اٹھا لینا درست ہے ان کے کپڑے پر جب تک نجاست ثابت نہ ہو طہارت پر محمول ہیں اور عمل قلیل و عمل متفرق، نماز کو باطل نہیں کرتا۔ حدیث 1213
حدیث نمبر: 1213 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، سُفْيَانُ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، وَابْنِ عَجْلَانَ ، عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ ، أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ وَابْنِ عَجْلَانَ ، سَمِعَا عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: رَأَيْتُ " النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّ النَّاسَ، وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ وَهِيَ ابْنَةُ زَيْنَبَ بِنْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَلَى عَاتِقِهِ، " فَإِذَا رَكَعَ، وَضَعَهَا، وَإِذَا رَفَعَ مِنَ السُّجُودِ، أَعَادَهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عثمان بن ابی سلیمان اور ابن عجلان دونوں نے عامر بن عبداللہ بن زبیر کو عمرو بن سلیم زرقی سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا۔ آپ لوگوں کی امامت کر رہے تھے، اور ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی بیٹی امامہ رضی اللہ عنہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی زینب رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھیں، آپ کے کندھے پر تھیں، جب آپ رکوع میں جاتے تو انہیں کندھے سے اتار دیتے اور جب سجدے سے اٹھتے تو پھر سے انہیں اٹھا لیتے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة/حدیث: 1213]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (1212) باب پر واپس اگلی حدیث (1214) →