قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، اللَّيْثُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُلْتَحِفًا، مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ "، زَادَ عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، فِي رِوَايَتِهِ، قَالَ: عَلَى مَنْكِبَيْهِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
قتیبہ بن سعید اور عیسیٰ بن حماد نے کہا: ہمیں لیث نے یحییٰ بن سعید سے حدیث سنائی، انہوں نے ابوامامہ بن سہل بن حنیف سے اور انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا: آپ نے اس کو لپیٹا ہوا تھا اور اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈالا ہوا تھا۔ عیسیٰ بن حماد نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: اپنے کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 1155]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة