بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1135 — باب: جائے نماز کا سترہ کے قریب ہونا۔
کتب صحیح مسلم نماز کے احکام و مسائل باب: جائے نماز کا سترہ کے قریب ہونا۔ حدیث 1135
حدیث نمبر: 1135 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاق ، ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عُبَيْدٍ ، سَلَمَةَ وَهُوَ ابْنُ الأَكْوَعِ
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَ إِسْحَاق : أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ وَهُوَ ابْنُ الأَكْوَعِ ، " أَنَّهُ كَانَ يَتَحَرَّى مَوْضِعَ مَكَانِ الْمُصْحَفِ يُسَبِّحُ فِيهِ، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَتَحَرَّى ذَلِكَ الْمَكَانَ، وَكَانَ بَيْنَ الْمِنْبَرِ، وَالْقِبْلَةِ، قَدْرُ مَمَرِّ الشَّاةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حماد بن مسعدہ نے یزید بن ابی عبید سے اور انہوں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ (سلمہ رضی اللہ عنہ) کوشش کر کے (مسجد نبوی میں) اس جگہ نفلی نماز پڑھتے جہاں مصحف (رکھا ہوا) تھا اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسی جگہ کی کوشش فرماتے تھے اور (یہاں) منبر اور قبلے کی دیوار کے درمیان بکری کے راستے کے برابر فاصلہ تھا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 1135]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (1134) باب پر واپس اگلی حدیث (1136) →