بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1128 — باب: نمازی کے سامنے سے گزرنے کی ممانعت۔
کتب صحیح مسلم نماز کے احکام و مسائل باب: نمازی کے سامنے سے گزرنے کی ممانعت۔ حدیث 1128
حدیث نمبر: 1128 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي، فَلَا يَدَعْ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَلْيَدْرَأْهُ مَا اسْتَطَاعَ، فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ، فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبدالرحمان بن ابی سعید نے (اپنے والد) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو کسی کو آگے سے نہ گزرنے دے اور جہاں تک ممکن ہو اسے ہٹائے، اگر وہ نہ مانے تو اس سے لڑے کیونکہ وہ شیطان ہے۔ (مقصود یہ تھا کہ لوگوں کو اس گناہ سے ہر قیمت پر بچایا جائے اور نماز کی حرمت کا اہتمام کیا جائے۔) [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 1128]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (1126) باب پر واپس اگلی حدیث (1129) →