مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَمِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ عَمِّهِ ، " أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ، فَقَرَأَ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ، وَرُبَّمَا، قَالَ: ق ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
(ابوعوانہ، شریک اور ابن عیینہ کے بجائے) شعبہ نے زیاد بن علاقہ سے اور انہوں نے اپنے چچا (حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ) سے روایت کی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی تو آپ نے پہلی رکعت میں «والنخل باسقة طلع نضيد» پڑھا اور بعض اوقات (یہی بات سناتے ہوئے) کہا: سورہ ق پڑھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 1026]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة