☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گزشتہ مجمل حدیث کی مفسر روایت کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے← گزشتہ مجمل حدیث کی مفسر روایت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2705 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَزْعَةُ ، سُوَيْدُ بْنُ حُجَيْرٍ ، الْمُهَاجِرُ بْنُ عِكْرِمَةَ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا قَزْعَةُ ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ حُجَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ بْنُ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الرَّجُلِ يَقْضِي صَلاتَهُ وَطَوَافَهُ، ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَيَسْتَقْبِلُ الْبَيْتَ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى يَفْعَلُ هَذَا إِلا الْيَهُودَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب مہاجر بن عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو اپنی نماز پڑھنے اور طواف مکمّل کرنے کے بعد مسجد حرام سے باہر نکلتا ہے، اور وہ بیت اللہ شریف کی طرف مُنہ کرتا ہے (اور ہاتھ اُٹھاتا ہے) تو انہوں نے فرمایا کہ میرے خیال میں یہ کام صرف یہودی کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا/حدیث: 2705]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2704، 2705، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2895، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3864، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1870، والترمذي فى (جامعه) برقم: 855، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9303، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 15990»