☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات سے دور رہنے والوں کے لئے جو میقات مقرر کیے ہیں۔
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← حج کے احکام و مسائل← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات سے دور رہنے والوں کے لئے جو میقات مقرر کیے ہیں۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q2590 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَالْبَيَانُ أَنَّ مَوَاقِيتَ مَنْ مَنْزِلُهُ أَقْرَبُ إِلَى الْحَرَمِ مِنْ هَذِهِ الْمَوَاقِيتِ: مَنَازِلُهُمْ
تو جن لوگوں کے گھر ان میقات کی نسبت حرم سے قریب ہوں تو ان کے میقات ان کے گھر ہی ہوںگے۔ اور وہ اپنے اپنے گھروں ہی سے احرام باندھ لیںگے [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: Q2590]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2590 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَمَّادُ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، فَهُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ، فَمَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ، فَمِنْ أَهْلِهِ، وَكَذَلِكَ حَتَّى أَهْلِ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مدینہ منوّرہ والوں کے لئے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لئے جحفہ، اہل یمن کے لئے یلملم اور اہل نجد کے لئے قرن منازل میقات مقرر فرمائے ہیں۔ یہ میقات ان علاقوں کے لوگوں کے لئے ہیں اور ان لوگوں کے لئے بھی جو دوسرے علاقوں کے رہائشی ہوں اور ان میقات سے گزر کرحج وعمرہ کے لئے جارہے ہوں۔ لہٰذا جو شخص حج یا عمرہ ادا کرنا چاہتا ہو اور اس کا گھر ان میقات کے اندر (مکّہ کی جانب) واقع ہو تو وہ اپنے گھر ہی سے احرام باندھے گا۔ اسی طرح اہل مکّہ اپنے گھروں سے احرام باندھ کرتلبیہ پڑھیں گے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2590]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1524، 1526، 1529، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1181، وابن الجارود فى "المنتقى"، 453، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2590، 2591، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2653، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9012، 9013، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2504، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2160»